بالی ووڈ کو ایک اور بڑا دھچکا، معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے

9  جولائی  2020

نئی دلی(این این آئی) بالی وڈ کے سینیئر اداکار اشتیاق احمد جعفری المعروف جگدیپ 81 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔اداکار جگدیپ کااصل نام سید اشتیاق احمد جعفری تھا اور وہ مزاحیہ اداکار و ڈانسر جاوید جعفری کے والد تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جگدیپ متعدد امراض کا شکار تھے اور ممبئی کے علاقے بینڈرا میں اپنی رہائش گاہ میں ان کا انتقال ہوا، انہیں کل ممبئی میں ہی سپردخاک کیا جائے گا۔ان کے تین بیٹے جاوید جعفری، نوید جعفری اور حسین جعفری

بالی وڈ سے ہی وابستہ ہیں جبکہ ان بھائیوں کی وجہ شہرت مشہور ڈانس شو بوگی ووگیہے۔اشتیاق جعفری 29 مارچ 1939 کو امرتسر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے تقریباً 400 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان کی یادگار فلموں میں شعلے، انداز اپنا اپنا، افسانہ، آر پار، وغیرہ شامل ہیں۔ وہ آخری بار 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘مستی نہیں سستی’ میں دکھائی دیے تھے۔ اس فلم میں مرحوم قادر خان، شکتی کپور، جونی لیور اور پریم چوپڑا بھی تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…