بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

لسٹ میں سنگین غلطیاں، پالپا کا مشتبہ لائسنس والے پائلٹس کی حکومتی فہرست سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

datetime 8  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ائیر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) کاحکومت کی طرف سے پیش کردہ 262 مشتبہ لائسنس کے حامل پائلٹس کی فہرست سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پالپا کے مطابق حکومت نے اب تک 171 پائلٹس کے نام دیے ہیں، 91 پائلٹس کے نام ابھی تک نہیں دیے گئے۔خیال رہے کہ جعلی یا مشکوک لائسنس کے الزام کے تحت حکومت نے پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) کے 141 پائلٹس سمیت 262 پائلٹس

کی لسٹ جاری کی تھی۔بعد میں ثابت ہوا کہ اس لسٹ میں کئی سنگین غلطیاں تھیں اور اب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے گزشتہ روز جن 34 پائلٹوں کے لائسنس معطل کیے ہیں ان کے معاملے میں بھی کئی غلطیاں سامنے آ گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنی تحقیقات کے بعد پی آئی اے کے 34 پائلٹوں کے لائسنس معطل کرنے اور ان کے خلاف تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔معطل پائلٹس پر لائسنس کے تحریری امتحان میں غلط ذرائع استعمال کرنے کا الزام ہے۔ سی اے اے کی اس لسٹ پر بھی کئی اعترضات سامنے آگئے ہیں۔لسٹ میں ایک ایسے پائلٹ کا نام بھی ہے جس کے پاس امریکا سے حاصل کردہ اے ٹی پی ایل لائسنس ہے اور اس نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کوئی امتحان ہی نہیں دیا لیکن ان پر 8 میں سے دو تحریری پرچوں میں نقل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔لسٹ میں دو ایسے پائلٹس کا نام بھی ہے جو امتحان والے دن فلائٹ ڈیوٹی پر نہیں تھے بلکہ اسٹینڈ بائی تھے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سی اے اے کا کوئی قانون اسٹینڈ بائی پائلٹ کو تحریری امتحان دینے سے نہیں روکتا۔معطل کیے گئے 34 میں سے اب تک 20 ایسے پائلٹوں کے نام سامنے آگئے ہیں جن پر نقل کا نہیں بلکہ ایک ہی دن پیپر دینے اور اسی دن فلائٹ ڈیوٹی کرنے کا الزام ہے۔ریکارڈ کے مطابق ان 20 پائلٹ نے فلائٹ ڈیوٹی سے واپسی پر تحریری امتحان دیا ، یا پھر امتحان دے کر فلائٹ پر چلے گئے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سی اے اے کا کوئی قانون پیپر والے دن فلائٹ ڈیوٹی کرنے سے نہیں روکتا۔بات پاکستان کے 30 فیصد کمرشل پائلٹوں کے لائسنس جعلی ہونے سے شروع ہوئی اور 262 پائلٹوں کی لسٹ میں سے صرف 34 پائلٹوں کو ہی شوکاز نوٹس ہوسکے اور اب 34 پائلٹوں کی لسٹ میں بھی کئی غلطیاں سامنے آگئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…