کوئی ایک ادارہ بتادیں جس میں کسی وزیراعظم کو بلا کر احتساب کرنے کی جرات ہو،خواجہ سعد رفیق کے بیان پر عدالت برہم

8  جولائی  2020

لاہور (این این آئی) احتساب عدالت نے پیراگون اسکینڈل میں ایم ایس سروسز ہسپتال کو وعدہ معاف گواہ کا طبی معائنہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت خواجہ سعد رفیق کے بیان پر نیب پراسیکیوٹر کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔پیراگون اسکینڈل کیس میں (ن)لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کے روبرو پیش ہوئے جبکہ عدالتی حکم پر وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کو

ایمبولینس کے ذریعے پیش کیا گیا۔ ملک کاشف شہباز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے قیصر امین بٹ کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کردی۔عدالتی استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ گواہ قیصر امین بٹ احاطہ عدالت میں موجود ہے مگر بیان دینے کے قابل نہیں۔ قیصر امین بٹ کی صحت کے پیش نظر عدالت جو حکم جاری کرے گی، اس پر عمل کریں گے۔نیب پراسیکیوٹر نے جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری سمیت گواہوں کے بیان پر جرح کرنے کی استدعا کی جبکہ خواجہ برادران کے وکلا کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ گواہوں پر جرح آج ہی ہوگی۔عدالتی استفسار پر وکلا نے بتایا کہ امجد پرویز ہائیکورٹ میں مصروف ہیں اور اشتر اوصاف بھی آج موجود نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں بیان دیا کہ ہمارے خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا۔ نیب نے ہمارے ساتھ بہت زیادتی کی ہے۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ پورے پاکستان میں صرف نیب ہی غلط کررہا ہے، باقی تو سب ٹھیک ہیں۔ کوئی ایک ادارہ بتادیں جس میں کسی وزیراعظم کو بلا کر احتساب کرنے کی جرات ہو۔عدالت نے گواہ قیصر امین بٹ اور خواجہ برادران کو حاضری لگانے کے بعد جانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔ عدالت نے سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو گواہ قیصر امین بٹ کا طبی معائنہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…