جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پی آئی اے میں اتنے افراد کی ڈگریاں جعلی تھیں جنہوں نے پیسے دیکر ڈگریاں حاصل کیں،حقائق سے پردہ اٹھاتا ہوں تو ہمارے دوست ناراض ہو جاتے ہیں، غلام سرور خان ایک بار پھر بول پڑے

datetime 8  جولائی  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں چھ سو اٹھاون لوگوں کی ڈگریاں جعلی تھیں جنہوں نے پیسے دیکر ڈگریاں حاصل کیں،سترہ پائلٹ اور چھیانوے انجینئرز کی بھی جعلی ڈگریاں تھیں، حقائق سے پردہ اٹھاتا ہوں تو ہمارے دوست ناراض ہو جاتے۔ایک سال چار ماہ کی فرانزک انکوائری کے بعد 262پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک قرار دی گئیں مختلف ایئر لائنز کے 102 گراونڈ کردیئے

اب تک 54کے خلاف ایکشن لے لیا اب تک 28کو برطرف کردیا اپنی جگہ دوسروں کو امتحان دینے والے 26کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں اب تک 34کو معطلی کے لائسنس معطلی کا نوٹس بھیج دیئے غیر ملکی ایئر لائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے خلاف بھی تحقیقات کررہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات ایئر لائن کے 54پائلٹس میں سے 48کلیئیر ہوگئے ویت نام ایئر لائن والے 11سے 9کلیئر ہوگئے، بحرین ایئرلائن کے 4میں سے 2کلیئر ہوگئے ملائشیا اور ترک ایئر لائن میں کام کرنے پاکستانی پائلٹس پر تحقیقات کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز قومی اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چھ سو اٹھاون لوگوں کی ڈگریاں جعلی نکلیں ہیں جن میں اٹھائیس پائلٹ کی ڈگریاں بھی جعلی نکل آئیں گزشتہ سال انکوائری بورڈ میں جعلی ڈگریوں کء تعداد بڑھتی گئی انہوں نے کہا کہ اداروں کو ٹھیک کرنا اور سابق گندگی کو صاف کرنا بھی ہماری زمہ داری ہے کبھی انسانی جانوں کی حفاظت کی طرف توجہ نہیں دی گئی آپریشن پہلی بار معطل نہیں ہوا ماضی میں بھی آپریشن معطل ہو چکے ہیں یہ سلسلہ دو ہزار آٹھ کے بعد سے شروع ہوا ہے حالیہ جہاز حادثے میں پاہلٹ کی غلطی سامنے آئی ۔چھ سو اٹھارہ لوگوں کی ڈگریاں جعلی تھیں سترہ پائلٹ اور چھیانوے انجینئرز کی بھی جعلی ڈگری تھی حقائق سے پردہ اٹھاتا ہوں تو ہمارے دوست ناراض ہو جاتے ہیں چھ سو اٹھاون لوگوں کی

ڈگریاں جعلی نکلیں ہیں اٹھائیس پائلٹ کی ڈگریاں بھی جعلی نکل آئیں۔گزشتہ سال انکوائری بورڈ میں جعلی ڈگریوں کء تعداد بڑھتی گئی اداروں کو ٹھیک کرنا اور سابق گندگی کو صاف کرنا بھی ہماری زمہ داری ہے دو ہزار آٹھ سے اٹھارہ تک خسارہ بڑھاغلام سرور نے کہا کہ چون پاہلٹس کے خلاف کل ایکشن لے لیا ہے اٹھائیس ٹرمینیٹ ہو گئے ہیں ان کے خلاف کریمینل کارروائی ہو گی چونتیس کو مزید لائنسنس معطلی کے نوٹسز بھج دیئے چون پاہلٹس

کی لسٹ یو اے ای نے بھیجی تھی ملائیشیا،ترکی،ویتنام،مصر،بحرین نے بھی لسٹ بھیجی اس پر کام ہو رہا ہے غلط طریقے سے امتحان اور پیسے دے کر نوکریاں دی گئیں ملک میں۔ چھوٹی اور بڑی چوریاں بہت سی ہیں جہاز کن کے دور میں غائب ہوا،یہ رہتے تو پی آئی اے بھی غائب ہو جاتی جھوٹوں پر لاکھوں نہیں کروڑوں بار لعنت بھیجتا ہوں لائسنسوں کی تجدید بھی آپ کچھ لے کر کرتے تھے وہ ہم نے ختم کر دیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ٹاپ ٹین

کرپٹ وزیراعظم میں نواز شریف شامل تھے،مرتضی جاوید عباسی۔نے کہا کہ جن جن پائلٹس کے نام لئے گئے ان میں سے بہت سے نوکریاں پہلے چھوڑ کر جاچکے ہیں یہ کہتے ہیں یہ پچھلا گند صاف کرنے آئے ہیں ان کا اپنا اتنا گند ہے کہ اگر طیارہ حادثہ نہ ہوتا اور پتہ نہیں کتنا پڑ جاتا اب وزیر صاحب کہہ رہے ہیں وزارت قانون سے رائے لے رہے ہیں۔ ایوان کو بتایا جائے کہ حکومت کے اس اعلان سے کتنا نقصان ہوا۔ پہلے تحقیق کرلیتے پھر بات کرلیتے۔بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس آج جمعرات صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…