جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم کورونا ٹائیگر فورس کے ممبران شہریوں سے بھتہ وصول کرنے لگے، تاجروں و شہریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی جاری، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 8  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی ( آن لائن)پتوکی وزیراعظم کورونا ٹائیگر ریلیف فورس ممبران بلیک میل کرکے شہریوں سے بھتہ وصول کرنے لگے۔ پرانی منڈی مین بازار میں تاجروں و شہریوں کو حراساں کرنے لگے اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مین بازار پرانی منڈی کے تاجروں زوہیب، عامر، حاجی رشید،ملک عمران،چوہدری بلال ودیگر نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے

عوام کی سہولت کے لئے بنائی گئی کورونا ٹائیگر ریلیف فورس پتوکی کے بعض ممبران مین بازار پرانی منڈی میں تاجروں اور شہریوں کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود کو کورونا ٹائیگر فورس کے ممبران بتانے والے اکثر شام کے بعد ہمارے ہوٹلوں پر آکر ہمیں بلیک میل کرتے ہیں اور فری میں کھانے کھاتے ہیں جبکہ بیشتر کریانہ و جنرل سٹورز پر خود کی اتھارٹی پرائز مجسٹریٹ کی بتا کرتاجروں کو پریشان کرتے ہیں۔جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بطور ویلنٹئیرخود کو پیش کرنے والے سارا دن ٹائیگر فورس آفس میں کھابوں کا مزہ لوٹتے نظر آتے ہیں جو ایک مکمل سیاسی آفس نظر آتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب فوکل پرسن کورونا ٹائیگر ریلیف فورس پتوکی کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کے کسی ممبر کا اس طرح کی ایکٹیوٹی میں ملوث ہونا ممکن نہیں کوئی جعلی ممبر بن کر عوام کو پریشان کررہا ہوگا جس پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ جبکہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے کورونا ٹائیگر ریلیف فورس میں موجود بلیک میلر گروپ کے خلاف کارروائی کی اپیل کردی۔ مین بازار پرانی منڈی کے تاجروں زوہیب، عامر، حاجی رشید،ملک عمران،چوہدری بلال ودیگر نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے بنائی گئی کورونا ٹائیگر ریلیف فورس پتوکی کے بعض ممبران مین بازار پرانی منڈی میں تاجروں اور شہریوں کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنے لگے ہیں

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…