بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

یونیورسٹی لیول پرقرآن پاک کو اردوترجمہ کیساتھ پڑھانے سمیت 5 قراردادیں منظور

datetime 7  جولائی  2020 |

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی نے یونیورسٹی لیول پرقرآن پاک کو اردوترجمہ کیساتھ پڑھانے ،قبائلی علاقوں میں موبائل سروس وانٹرنیٹ کی بحالی اورمانسہرہ میں بارشوں سے نقصانات کے ازالے اورچھاتی سرطان سے متعلق پانچ قراردادوں کی متفقہ طورپر منظوری دیدی ہے۔پہلی قراردادایم ایم اے کے رکن عنایت اللہ نے پیش کی جسکے متن کے مطابق یونیورسٹیوں میں قرآن پاک کااردوزبان میں ترجمے کیساتھ پڑھایاجائے

تاکہ لوگ اسکی تعلیمات کوسمجھ سکیں وزیرقانون سلطان محمدنے اس قراردادکی تائید کی اور کہاکہ اگر ہم قرآن پاک کواچھی طرح سمجھ لیں تو یقینااس سے ہماری زندگیوں میں تبدیلی اورانقلاب آسکتاہے ۔دوسری قرارداد میرکلام نے پیش کی اور کہاکہ قبائلی علاقوں میں موبائل سروس اورانٹرنیٹ سے محروم ہیں جسکی وجہ سے طلبہ کو آن لائن کلاسزلینے میں دشواری کاسامناہے لہذا صوبائی حکومت وفاق سے اس امرکی سفارش کرے کہ وہ قبائلی اضلاع میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ سہولیات سمیت دیگربنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ۔تیسرے قراردادایم پی اے بابرسلیم نے پیش کرتے ہوئے کہاکہ مانسہرہ میں حالیہ بارشوں وژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے لہذا حکومت نقصانات کے ازالے کیلئے متاثرین کی حکومتی واجبات میں چھوٹ اور مالی معاونت فوری یقینی بنائے ۔پی ٹی آئی خاتون رکن عائشہ بانو نے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھربالخصوص خیبرپختونخوامیں چھاتی سرطان سے خواتین کی اموات ہورہی ہیں بروقت حکمت عملی کے ذریعے خواتین کا علاج باآسانی ممکن ہوسکتاہے اسلئے یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے اس امرکی سفارش کرتی ہے کہ بریسٹ کینسرسے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جووقتافوقتاًپیش قدمی کے بارے میں اس ایوا ن کوآگاہ کرسکے انہوں نے کہاکہ 40فیصدخواتین کی اموات بریسٹ کینسرسے ہوتی ہیں ہرسال چالیس ہزار خواتین اس مرض کی

وجہ سے فوت ہوجاتی ہیں جبکہ ہر سال پندرہ ہزار کیسزرجسٹرڈہوتے ہیں اسی طرح ایشیاء کی سطح پرپاکستان ہائی ریشوپرہے۔ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر سرداریوسف نے قرارداد پیش کی کہ مانسہر میں گوجری زبان ہے اس زبان میں قرآن کاترجمہ سیرت نبیؐ اورشاعری کی کتابیں لکھی جاچکی ہیں یہاں تک کہ اس زبان میں خبریں نشرہورہی ہے جس طرح مقامی زبانوں کو سکولوں کے کتب میں شامل کیاگیاہے اسی طرح پشتو اورہندکوکی طرح گوجری اورشینہ کی زبان میں بھی کتب میں شامل کیاجائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…