اسلام آباد (این این آئی) منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن عمر لودھی نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورزکو 63 روپے کلو چینی کی پیشکش نہیں ہوئی،۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 13جون کو شوگر ملز نے خط لکھا کہ 70 روپے کلو چینی خریدیں، شوگر ملز نے 70 روپے میں ملنے والی چینی فوری لینے کا کہا گیا، شوگر ملز نے 10 دن تک 60 ہزار ٹن چینی خریدنے کا کہا۔ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق
پیپرا رولز اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ہم چینی اسی وقت خریدتے، پیپرا رولز کے مطابق 15 دن کا ٹینڈر پیریڈ ہوتا ہے۔ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ٹینڈرز کے بعد 5 دن ٹینڈرز کو حتمی کرنے میں لگتے ہیں، پیپرا رولز کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے کیونکہ بعد میں پکڑ ہوتی ہے۔عمر لودھی نے کہاکہ 70 روپے کی چینی کی ایکس فیکٹری قیمت 74 روپے ہے، 70 روپے کی چینی پر 4 روپے ٹیکس ہے۔عمر لودھی نے کہاکہ تمام اشیاء کی دستیابی یقینی بنارہے ہیں، جہانگیر ترین کی شوگر مل نے 67 روپے کلو کے حساب سے چینی فروخت کی، چینی کی خریداری میں پر چیز کمیٹی اور قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہیں۔ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور نے کہاکہ پرچیز کمیٹی میں یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے علاوہ ایف آئی اے اور نیب کے حکام بھی شامل ہوتے ہیں۔ عمر لودھی نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورزکو 63 روپے کلو چینی کی پیشکش نہیں ہوئی،۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 13جون کو شوگر ملز نے خط لکھا کہ 70 روپے کلو چینی خریدیں، شوگر ملز نے 70 روپے میں ملنے والی چینی فوری لینے کا کہا گیا، شوگر ملز نے 10 دن تک 60 ہزار ٹن چینی خریدنے کا کہا۔ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق پیپرا رولز اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ہم چینی اسی وقت خریدتے، پیپرا رولز کے مطابق 15 دن کا ٹینڈر پیریڈ ہوتا ہے۔ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق ٹینڈرز کے بعد 5 دن ٹینڈرز کو حتمی کرنے میں لگتے ہیں