بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

خود مستعفی ہوجائیں تو زیادہ بہتر ہے ورنہ خوار ہوں گے، مولانا فضل الرحمان نے مائنس آل کی دھماکہ خیز بات کر دی

datetime 7  جولائی  2020 |

حیدر آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں مائنس ون کی نہیں، مائنس آل کی بات کرتا ہوں، دھرنے کے بعد ان کا ڈاؤن فال شروع ہوگیا تھا، اب ان کی کشتی ڈوبنے کے قریب ہے،یہ استعفیٰ نہیں دیں گے تو خوار ہوں گے، خود مستعفی ہوجائیں تو زیادہ بہتر ہے،جے یو آئی کی جانب سے9 جولائی کو اے پی سی ہو رہی ہے،یکجہتی پیدا کرنے کی کوشش کرینگے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے دھرنے کے بعد حکومت کا ڈاؤن فال شروع ہوچکا تھا، اگر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) ہماری طرح میدان میں نکلتی تو آج نقشہ تبدیل ہوتا، اپوزیشن کے غلط کردار کی وجہ سے حکومت کو طول ملا ہے، اب اپوزیشن کو رویہ تبدیل کرنا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان کے اتحادی بھی ناخوش ہیں، اور ان کو لانے والے بھی پریشان ہیں، ملک کو نقصان پہنچانے والوں میں انہیں سلیکٹ کرنے والے بھی ذمہ دار ہیں، چینی، آٹا اور پیٹرول بحران ان کے لوگوں کا ہی پیدا کردہ ہے تاہم ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوگی، یہ لوگ خود پر تنقید کو برداشت نہیں کررہے ہیں۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملکی حالات ایسے نہیں کہ پی ٹی آئی کو مزید برداشت کرسکیں، حکمران عزت سے استعفیٰ دے دیں ورنہ انجام اور گندا ہوجائے گا۔ ہم مائنس آل کے خواہشمند ہیں، مائنس ون اور تھری کا وقت گزر گیا، جے یو آئی 9 جولائی کو کراچی میں اے پی سی بلا رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں مائنس ون کی نہیں، مائنس آل کی بات کرتا ہوں، دھرنے کے بعد ان کا ڈاؤن فال شروع ہوگیا تھا، اب ان کی کشتی ڈوبنے کے قریب ہے،یہ استعفیٰ نہیں دیں گے تو خوار ہوں گے، خود مستعفی ہوجائیں تو زیادہ بہتر ہے،جے یو آئی کی جانب سے9 جولائی کو اے پی سی ہو رہی ہے،یکجہتی پیدا کرنے کی کوشش کرینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…