بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی عوام کی بنیادی ضروریات پر اخراجات میں اضافہ،گیلپ سروے میں حیرت انگیز اعداد و شمار

datetime 7  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کی وبا کے دوران پاکستانی عوام کے بنیادی ضروریات پر اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔اس بات کا انکشاف عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ کے حالیہ سروے میں ہوا ہے۔گیلپ سروے کے مطابق کورونا وبا کے دوران عوام کے سودا سلف کا خرچہ 33 فیصد بڑھ گیا ہے،دواؤں اور گھریلو صفائی کے سامان پر ہونے والے اخراجات میں بھی 32، 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سروے کے مطابق شہریوں کے ٹیلی فون اور موبائل فون پر خرچ میں بھی

29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سروے کے دوران 16 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے اضافی آمدنی کے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔اس سوال کیا آپ کو پچھلے 7 دنوں میں اخراجات پورے کرنے کے لیے گھر کی اشیاء فروخت کرنا پڑیں؟ اس پر 7 فیصد افراد کا جواب ہاں میں تھا جبکہ 93 فیصد افراد نے اس سے انکار کیا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 4 ہزار 839 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…