منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

کوشل مینڈس ضمانت پر رہا،ڈرائیونگ کے دوران کیا ہوا؟خودہی سب کچھ بتا دیا

datetime 7  جولائی  2020 |

کولمبو(این این آئی)سری لنکن بیٹسمین کوشل مینڈس 64 سالہ شخص کو کچل کر ہلاک کرنے کے باوجود ضمانت پر رہا ہوگئے، انھیں پاناڈورا کے مجسٹریٹ چندانا کلانسوریا نے 10، 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض ضمانت دی، ان کا ڈرائیونگ لائسنس عارضی طور پر معطل کردیا گیا ۔وکلا کی جانب سے ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ موقع پر ہی 2 لاکھ روپے جمع بھی

کرا دئیے گئے۔ دوسری جانب ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاکہ کوشل مینڈس کو ڈرائیونگ کے دوران نیند آگئی تھی۔وہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل کی شادی میں شرکت کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کو ڈراپ کرتے ہوئے آرہے تھے، جس وقت حادثہ ہوا اس وقت بھی گاڑی میں ساتھی کرکٹر اویشکا فرنانڈو موجود تھے۔ ابتدائی رپورٹ میں مینڈس کو کسی بھی قسم کے نشے کے زیر اثر ہونے سے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…