اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت کی جانب سے حج عازمین کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حج کے دوران عازمین کے اجتماع اور ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ سعودی عرب نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث اس بار صرف ایک ہزار مقامی افراد کو ہی حج کی اجازت ہوگی۔حج کے لیے سعودی عرب کے سینٹر فار ڈیزیز پریونشن اینڈ کنٹرول نے پیر کو ایک ہدایت نامہ جاری
کیا گیا ہے جس کے مطابق عازمین کعبہ کو ہاتھ نہیں لگا سکیں گے اور حجرِ اسود کو چھونے پر بھی پابندی ہو گی۔عازمین پرلازم ہو گا کہ وہ مناسکِ حج کی ادائیگی کے دوران ایک دوسرے سے کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھیں۔ہدایت نامے کے مطابق عازمین نماز کی ادائیگی اور طواف کعبہ کے دوران بھی سماجی دوری کی احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کے پابند ہوں گے۔عازمین اور منتظمین کو مسجد الحرام کے علاوہ دیگر مقدس مقامات پر بھی ہر وقت ماسک پہننا لازم قرار دیا ہے۔