جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

میں نے صرف محبت کی وجہ سے اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا بلکہ میں واقعی  اسلام سے محبت کرتی ہوں، سروج خان نے قبول اسلام کا واقعہ بیان کردیا

datetime 6  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)حال ہی میں دنیا سے رخصت ہونے والی معروف بھارتی کاریوگرافر سروج خان کے اپنی زندگی میں دئیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں وہ اپنے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا واقعہ بیان کررہی ہیں۔سروج خان نے انٹرویو میں بتایا کہا دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے

قبل وہ خواب میں اپنی ایک مرحومہ بیٹی کو مسجد میں دیکھتیں جو خواب میں سروج خان کو بھی مسجد میں داخل ہونے کا کہتی اور مسلسل اپنے پاس بْلا رہی ہوتی۔سروج خان کے مطابق یہ خواب ان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا تھا اور یہی خواب اْن کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی وجہ بھی بنا۔1966 میں سروج خان کی زندگی میں سردار روشن خان آئے، جن سے ازدواجی تعلق ان کے مرتے دم تک قائم رہا۔ سردار روشن خان کی شریک سفر بننے کے لیے سروج نے اسلام قبول کیا اور فلموں میں سروج خان کے نام سے کریوگرافی کرنے لگیں۔سروج خان نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ’میں ہندو تھی، میرا نام سروج کشن چند سادھو سنگھ ناگپال تھا اور ہم سندھی پنجابی ہیں۔میں 1966 اپنے شوہر سے ملی اور اْن کی محبت میں گرفتار ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ سردار روشن خان سے ملاقات کے بعد اپنا مذہب تبدیل کیا لیکن میں نے صرف محبت کی وجہ سے اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا بلکہ میں اسلام واقعی اسلام سے محبت کرتی ہوں۔اسلام قبول کرنے کے حوالے انہوں نے بتایا تھا کہ ’ مسلمان ہونے کا ارادہ کرنے کے بعد میں خود ممبئی کی سب سے بڑی جامع مسجد گئی اور اپنا مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوگئی۔سروج خان نے بتایا کہ ’مجھ سے مسجد میں پوچھا گیا کہ کوئی آپ کے ساتھ مذہب تبدیل کرنے کیلئے زبردستی تو نہیں کررہا جس پر میں نے کہا کہ نہیں کسی نے زبردستی نہیں کی یہ میرا اپنا فیصلہ ہے کیونکہ میرا دل اسلام پر آیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…