جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

سندھ کابینہ میں ایک بارپھرردوبدل کے لیے پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے سرجوڑ لیے، کونسے وزیر فارغ ہونے والے ہیں، نئے متوقع وزراء کے نام سامنے آگئے

datetime 5  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ کابینہ میں ایک بارپھرردوبدل کے لیے پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے رجوڑلیے،صوبائی وزراء نے بعض محکموں میں خود کورضاکارانہ طورپرمس فٹ قراردیتے ہوئے قلمدان تبدیل کرنے کی تجویزپیش کی ہے۔ناصرشاہ،سعید غنی،سردارشاہ،سہیل انورسیال سمیت صوبائی وزراء اورمشیروں کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے سندھ کابینہ

میں بعض صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلی کے لیے ایک بارپھرمشاورت کا عمل شروع کردیا ہے۔ معتمد ترین ذرائع نے بتایاکہ سندھ کابینہ سے تعلق رکھنے والے بعض صوبائی وزراء نے اپنے اپنے قلمدانوں میں تبدیلی کے لیے پارٹی قیادت کوتجاویز پیش کی ہیں اورایک سے زیادہ قلمدان رکھنے والے صوبائی وزراء کا موقف ہے کہ کچھ وزارتوں کے قلمدانوں کے لیے وہ مس فٹ ہیں اورانہوں نے اس خواہش کا اظہارکیا ہے ان کے قلمدان تبدیل کرکے متبادل کے طورپردوسرے قلمدان سونپ دیئے جائیں۔ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی طورپرجن صوبائی وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے پرمشاورت کی جارہی ہے ان میں صوبائی وزیرسعید غنی کودوبارہ وزیربلدیات کا قلمدان دینے جبکہ تعلیم کا قلمدان ان سے واپس لیکر صوبائی وزیرسید سردارشاہ کودینے کی تجویز ہے،اس سے قبل تعلیم کا قلمدان سید سردارشاہ کے پاس تھا جوان سے واپس لیکرسعید غنی کا دیا گیا تھا۔علاوہ ازیں صوبائی وزیرسید ناصرحسین شاہ کے پاس موجود وزارت بلدیات کا قلمدان ان سے واپس لیکردوبارہ سعید غنی کے حوالے کیے جانے کی تجویز ہے اسی طرح محکمہ خوراک ، آب پاشی سمیت دیگروزارتوں میں ردوبدل کے لیے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔ سندھ کابینہ میں اہم محکموں کے قلمدان تبدیل ہونے کاامکان ہے اور وزیراعلی سندھ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوکی منظوری کے منتظر ہیں ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکرریحانہ لغاری کی جگہ دوبارہ شہلارضاکو ڈپٹی اسپیکربنائے جانے کا امکان ہے، شہلارضاکی جگہ سعدیہ جاوید ترقی نسواں کی وزارت کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن اورجام خان شورو کا حیدرآباد کی نمائندگی کے لئے سرگرم ہیں وزیرخوراک ہری رام کشوری کی جگہ دونوں میں سے ایک وزیربنے گا۔ذرائع نے بتایاکہ مشیرجامعات نثارکھوڑو کامحکمہ بھی تبدیل ہوگا۔دادو کے فیاض بٹ اورعزیزجونیجوکامعاون خصوصی بننے کے لئے مقابلہ ہے تاہم حتمی فیصلہ بلاول بھٹوزرداری کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…