اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا

datetime 5  جولائی  2020 |

پشاور(این این آئی)جنوبی وزیرستان کے عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ذرائع کے مطابق انہوں نے ایک منٹ میں 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 64 جمپنگ جیکس لگا کر برطانیہ کے پیڈی ڈوئیل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔عرفان محسود نے 64 جمپنگ جیکس لگا کر یہ ریکارڈ بنایا ہے جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باقاعدہ ای میل کے ذریعے کر دی ہے۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ برطانیہ کے بیڈی ڈوئیل کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں

58 جمپنگ جیکس لگائے تھے۔عرفان محسود کا یہ مجموعی طور پر 32 واں عالمی ریکارڈ ہے۔ریکارڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے عرفان محسود نیکہا کہ بہت خوش ہوں ملک کیلئے کامیابی سمیٹنے پر دلی خوشی ہوتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ملک کیلئے مزید ٹیلنٹ سامنے لانا چاہتا ہوں جس کے لیے حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اکیڈمی مہیا کریں تو دیگر نوجوانوں کو بھی ٹرین کرسکتا ہوں اور انہیں بھی عالمی ریکارڈ بنانے مے اہل بنا سکتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…