جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ترجمان پاکستان ریلوے کی بزرگ شہریوں، صحافیوں اورطلبہ کے لیے سفری رعائیت ختم کرنے خبروں کی   تردید 

datetime 3  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے کے ترجمان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ریلوے نے بزرگ شہریوں، صحافیوں اور طلبہ کے لیے سفری رعائیت ختم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے

پیش نظرعوام کی سہولت کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اجازت لے کر142ٹرینوں میں سے اپ اینڈ ڈائون کی 30 ٹرینیں60فیصد ایکوپینسی سے بحال کی گئیں۔ بعدازاں جن کی تعداد میں10 مزیداپ اینڈ ڈائون کی ٹرینوں کا اضافہ کیاگیا۔ 25مارچ سے لے کر 19مئی تک ریلوے کا ٹرین آپریشن تقریباً ایک ماہ پچیس دن کے لئے مکمل طور پر بند رہا ۔اس دوران پاکستان ریلوے کو روزانہ کی بنیاد پر ایک کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا تھا۔ اس سے پہلے بھی محکمہ خسارے کا شکار تھا تاہم محکمہ اپنے خسارے کو کم کرنے کے لیے دن رات محنت کررہاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی ٹرینیں سسٹم پر بحال ہوجائیں گی ہرقسم کی سفری رعایتی ٹکٹ ویسے ہی دی جائیں گی جیسے پہلے پاکستان ریلوے دے رہا تھا لہٰذا یہ کہنا کہ پاکستان ریلوے نے ہر قسم کی سفری رعائیت بند کردی ہے یہ سراسر حقائق کے منافی ہے۔ یہ عارضی معطلی کو مستقل نہ سمجھا جائے جیسے ہی حالات ٹھیک ہوں گے اور ٹرینیں بحال ہوں گی صحافیوں ، بزرگ شہریوں اور طلبہ کی سہولیات دوبارہ بحال کردی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…