جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

’’اپنی مرضی سے نبی اکرمﷺکا کلمہ پڑھا ، کسی کو کیا اعتراض ہے ؟‘‘ ہندو گھرانے کے تمام افراد دائرہ اسلام میں داخل ، اسلامی نام بھی رکھ لیے

datetime 3  جولائی  2020 |

بدین (این این آئی)ضلع بدین کے علاقے گولارچی میں نومسلم خاندانوں اور ہندوبرادری کے درمیان مذہبی رواداری مثال بن گئی۔گولارچی کے نواح میں واقع ایک کسان گھرانا اپنے خاندان کے تمام افراد کے ہمراہ حال ہی میں دائرہ اسلام میں داخل ہوا ہے۔بھیل برادری کے اس خاندان کے سیکڑوں افراد کئی دہائیوں سے مسلمان تھے جن کی دعوت پر اس گھرانے نے بھی اسلام قبول کرلیا۔اس گھرانے کی ایک

رکن بھاگی نے بتایا کہ ہم نے اپنی خوشی سے رضا سے اپنے بچوں کے ساتھ نبیؐ پر کلمہ پڑھا ہے پتہ نہیں اس میں کسی کو کیا اعتراض ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہندو تھے تب بھی آزاد تھے اب مسلمان ہیں تب بھی آزاد ہیں کوئی زور زبردستی نہیں مرضی سے مسلمان ہوئے ہیں۔محمد اسلم اس گھرانیکا سربراہ ہے جو کسان ہے اور قبول اسلام کے بعد جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ نماز کے لیے جاتا ہے تو تمام لوگ اس کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہیں۔اسلم کا کہنا ہے کہ دیگر باتوں کیعلاوہ اسے اسلام میں مساوات اور برابری بہت اچھی لگی، اسلام میں یہ ہے کہ برابری ہے مل کر کھاتے ہیں پیتے ہیں رہتے ہیں یہ ہمارے لیے بڑی بات ہے۔اسی گاؤں کے ہندو مْکھیا کو اس گھرانے کے قبول اسلام پر کوئی اعتراض نہیں۔ گاؤں میں پہلے ہی ہندو مسلم مل کر رہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وطن عزیز میں اقلیتوں کے ساتھ جبر کا شائبہ تک نہیں۔ڈاکٹر لعل چند کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ملک پاکستان میں رہتے ہیں یہاں کوئی بھی زور سے یا زبردستی سے مسلمان نہیں ہوا ہے۔اس برادری کے تمام افراد کا کہنا ہے کہ وطن عزیز میں ہر شخص کو اپنی عبادات و مذہبی رسومات کی ادائیگی کی مکمل آزادی حاصل ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…