جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کے حامل ملازمین کیخلاف کارروائی، اسسٹنٹ منیجر کی ڈگری بھی جعلی نکلی،نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے

datetime 2  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی) قومی ایئر لائن پی آئی اے میں جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے، اسسٹنٹ منیجر فلائٹ سروس کو انتظامیہ نے برطرفی کا پروانہ تھما دیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کے حامل ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملازمین کی ملازمت سے برطرفی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ

تحقیقات کے دوران پی آئی اے کے ملازم اسسٹنٹ منیجر فلائٹ سروس خالد محمود جدون کی بی اے کی ڈگری جعلی نکلی تھی پی آئی اے انتظامیہ نے جعلی ڈگری کے باعث اسے نوکری سے فارغ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ڈگریوں کی جانچ پڑتال کے دوران اسسٹنٹ منیجر فلائٹ سروس خالد محمود جدون نے انکوائری میں تسلی بخش جواب نہیں دیا تھا جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔واضح رہے کہ پی آئی اے نے جعلی ڈگری کے حامل 150 پائلٹس کے نام سول ایوی ایشن سے مانگ لیے ہیں اور فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے آپریشن بند کردے گی مگر ان پائلٹس کو جہاز نہیں اڑانے دے گی تاہم دیگر ائیرلائنز نے ابھی تک اس قسم کا اعلان نہیں کیا۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے میں جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے، اسسٹنٹ منیجر فلائٹ سروس کو انتظامیہ نے برطرفی کا پروانہ تھما دیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کے حامل ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملازمین کی ملازمت سے برطرفی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ تحقیقات کے دوران پی آئی اے کے ملازم اسسٹنٹ منیجر فلائٹ سروس خالد محمود جدون کی بی اے کی ڈگری جعلی نکلی تھی پی آئی اے انتظامیہ نے جعلی ڈگری کے باعث اسے نوکری سے فارغ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…