جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، 6 روز بعد لاش ملی

datetime 2  جولائی  2020 |

نارروال( آن لائن ) ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے طالب علم محمد حسنین نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تاہم 6 روز بعد طالبعلم کی لاش مل گئی۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان نگل گیا۔

نارروال میں شدید گرمی میں نہر پر نہانے کیلئے جانے والا محمد حسنین ٹک ٹاک وڈیو بناتے ہوئے ایم آر لنک ڈھلی نہر میں ڈوب گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حسنین دوستوں کے ساتھ نہر پر سیرو تفریح کے لیے گیا تھا، 3 دوست ٹک ٹاک وڈیو بنا رہے تھے کہ پاوں پھسل گیا اور حسنین نہر میں ڈوب گیا، دوستوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ تیز لہروں کی نذر ہو گیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے 6 روز بعد طالبعلم کی لاش کو نہر سے تلاش کرلیا ہے ، جس کے بعد محمد حسنین کی میت گاؤں ملوک پور پہنچا دی گئی ہے۔محمد حسنین سیکنڈائیر میڈیکل کا طالبعلم تھا، نوجوان طالبعلم کی میت دیکھ کر ماں باپ پر غشی طاری ہے اور اہل علاقہ سوگوار ہیں۔یاد رہے گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے سچل گوٹھ کا رہائشی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اپنی زندگی ہار بیٹھا تھا اور ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو بنانے کے چکر میں لڑکے نے خود کو ہی گولی مار لی۔پولیس کا کہنا تھا کہ تنویر کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پستول کس کا تھا تفتیش کی جارہی ہے، جبکہ اس بات کا بھی پتا لگایا جارہا ہے کہ ا?یا وہ اکیلے ویڈیو بنارہا تھا یا کوئی اور بھی اس کے ساتھ تھا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…