منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

وادی نیلم میں بااثر افراد نے ہنستے بستے گھروں کو اجاڑنے کا سلسلہ شروع کر دیا، حیرت انگیز کام کا آغاز

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)وادی نیلم میں بااثر افراد نے ہنستے بستے گھروں کو اجاڑنے کا سلسلہ شروع کر دیا ،میاں بیوی میں ناچاکی پیدا کرکے صلح کروانے کیلئے بھاری رقوم طلب کرنا معمول بنا لیا گیا ،بااثر افراد کا ستایا گائوں نیلم کا جمشید رانا دادرسی کیلئے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد پہنچ گیا ،سائلین ڈیسک سنٹرل پریس کلب کی توسط سے وزیراعظم ،چیف جسٹس سپریم کورٹ ،چیف سیکرٹری ،آئی جی پی ایس ایس پی نیلم ،

ڈپٹی کمشنر نیلم اور دیگر ارباب اختیار سے انصاف فراہمی کی اپیل کرتے ہوئے رانا جمشید نے بتایا کہ سائیں ولد عبدالقدرحقیقی ماموں ،بشیر قمر،عارف اللہ محمود،عظیم اللہ رانا اور میری بیوی اور بہنوئی صداقت رانا ،محمد شفیع ،الیاس ساکنہ ساگام اور دیگر نے میری زندگی اجیرن بنا دی ہے ،تین ماہ قبل میری بیوی سے غلط فہمیاں پید ا کرکے حقیقی ماموں نے بے بنیاد مقدمہ قائم کرکے میرا جینا محال کر دیا ہے ،سائیں نامی شخص نے میاں بیوی میں اختلافات پیدا کرکے عدالت میں کیس دائر کیا جبکہ میری بیوی کو اس کیس کا علم تک نہیں ،بااثر لوگ میرے اور میری بیوی میں اختلافات پیدا کرکے اب صلح کیلئے بھاری رقم طلب کررہے ہیں،رشتوں میں دراڑیں ڈال کر مذموم مقاصد حاصل کرنے والے لالچی افراد نے ہمارے اوپر عرصہ حیات تنگ کرنے کے ساتھ ذہنی طورپر بھی ٹارچر کرنا معمول بنایا ہوا ہے ،میری ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ میری جان کے دشمن افراد کے خلاف کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ جمشید رانا دادرسی کیلئے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد پہنچ گیا ،سائلین ڈیسک سنٹرل پریس کلب کی توسط سے وزیراعظم ،چیف جسٹس سپریم کورٹ ،چیف سیکرٹری ،آئی جی پی ایس ایس پی نیلم ،ڈپٹی کمشنر نیلم اور دیگر ارباب اختیار سے انصاف فراہمی کی اپیل کرتے ہوئے رانا جمشید نے بتایا کہ سائیں ولد عبدالقدرحقیقی ماموں ،بشیر قمر،عارف اللہ محمود،عظیم اللہ رانا اور میری بیوی اور بہنوئی صداقت رانا ،محمد شفیع ،الیاس ساکنہ ساگام اور دیگر نے میری زندگی اجیرن بنا دی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…