منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

بھارتی فوج کی درندگی انتہا کو پہنچ گئی، معصوم بچوں کو ذہنی طور پر مفلوج کئے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تین سالہ نواسے کے سامنے نانا کو بھارتی فوج نہیں شہید کردیا،اس شرمناک واقعے پر عالمی میڈیا،عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی قابل مذمت ہے،بھارتی فوج کی درندگی انتہا کو پہنچ گئی معصوم بچوں کو ذہنی طور پر مفلوج کیا جارہا ہے،بھارتی انتہا پسند دہشتگرد فوج نے تین سالہ نواسے کے سامنے

نانا کو موت کے گھاٹ اتار دیا معصوم بچہ نانا کی لاش پر بیٹھ کر سہما ہوا روتا رہا،ظلم وبربریت کی انتہا ہوچکی ہے،امن وسلامتی اور انسانی حقوق کے علمبردار کہاں ہیں،بھارت دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ دہشتگردی میں بھارتی ہاتھ ملوث ہے،کالعدم تنظیموں کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی اور واچ کیا جائے،ملک کی سلامتی و دفاع کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے،پاکستان کے پاس دنیا کے صف اول کے سولجر ہیں بھارت بھول میں نہ رہے بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانا اچھی طرح جانتے ہیں،دہشتگردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان ہماری پہچان اور شان ہے اس کی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہادینگے،دہشتگردوں سے خوفزدہ نہیں بزدلانہ حملے کرنیوالے کمزور اور کرائے کے قاتل ہیں،شہیدوں کے خون کا بھارت سے قصاص لینا ضروری ہے،دہشتگرد جہاں بھی ہوں ان سے انہی کی زبان میں نمٹنا ہوگا،انسانیت کا خون بہانے اور ملک کو کمزور کرنے والے کسی طور بھی ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں بھارت اور بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے رینجرز وپولیس کے ساتھ ہیں،کراچی کے امن کا دشمن ملک کا دشمن ہوگا،معاشی حب کو نشانہ بناکر بھارت نے عدم استحکام کا شکار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا،دنیا بھارت کو دہشتگردی کے راستے پر چلنے سے روکے اور بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیکر معاشی واقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…