اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

یوٹیلٹی اسٹورز پیشکش سے فائدہ اٹھانے میں ناکام، مہنگی چینی خرید لی، ایسا کیوں ہوا؟ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن شوگر ملز کی جانب سے سستی چینی خریدنے کی پیشکش سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، شوگر ملز نے 70 روپے فی کلو کے حساب سے 60 ہزار ٹن چینی 25 جون تک اٹھانے کی پیشکش کی تاہم کارپوریشن کاغذی کارروائیوں میں الجھی رہی اور ڈیڈ لائن گزر گئی۔بعد میں یہی چینی کم سے کم بولی 78 روپے 33 پیسے فی کلو میں خریدی گئی۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق پیپرا قوانین سے استثنیٰ مل جاتا تو دو تین دن میں دستیاب چینی اٹھائی جاسکتی تھی تاہم اب یوٹیلٹی اسٹورز نے مہنگی چینی اٹھانے کے پرچیز آرڈر بھی جاری کردئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق شوگر ملوں نے حکومت کو 12 جون کو 70 روپے کلو پر چینی فراہمی کی پیشکش کی جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز نے شوگرملوں کو 13 جون کو 63 روپے کلو پر چینی فراہمی کے لیے خط لکھا لیکن شوگرملوں نے 63 روپے کلو پر چینی دینے سے انکار کیا اور 70 روپے پر فراہمی پر اصرار کیا۔ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق شوگر ملوں نے 25 جون تک 60 ہزار ٹن چینی اٹھانے کی پیشکش کی لیکن شوگرملوں سے چینی ٹینڈرز کے بغیر نہیں خریدنا چاہتے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ مہنگی چینی کی خریداری کے باوجود مختلف یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قلت برقرار ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن شوگر ملز کی جانب سے سستی چینی خریدنے کی پیشکش سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، شوگر ملز نے 70 روپے فی کلو کے حساب سے 60 ہزار ٹن چینی 25 جون تک اٹھانے کی پیشکش کی تاہم کارپوریشن کاغذی کارروائیوں میں الجھی رہی اور ڈیڈ لائن گزر گئی۔بعد میں یہی چینی کم سے کم بولی 78 روپے 33 پیسے فی کلو میں خریدی گئی۔ نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ یوٹیلٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق پیپرا قوانین سے استثنیٰ مل جاتا تو دو تین دن میں دستیاب چینی اٹھائی جاسکتی تھی تاہم اب یوٹیلٹی اسٹورز نے مہنگی چینی اٹھانے کے پرچیز آرڈر بھی جاری کردئیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…