منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

شوگر کی وہ علامات جن پر توجہ دے کر آپ بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

datetime 1  جولائی  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کچھ امراض ایسے ہوتے ہیں جن کی علامات بیماری سے قبل ظاہر ہوجاتے ہیں لیکن لاعلمی میں ہم انہیں اہمیت نہیں دیتے اور آنے والے وقت میں بڑا نقصان اٹھا تے ہیں۔اسی طرح ذیابیطس بھی ایک مہلک مرض ہے جس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں لیکن ہم کم علمی کی وجہ سے اس پر توجہ نہیں دیتے۔آئیے آپ کو ذیابیطس کی علامات کے بارے میں بتاتے ہیں۔

پیاس اور پیشاب کی شدت میں اضافہ: جب خون میں گلوکوز کا لیول بڑھ جاتا ہے تو ہمارے گردے اسے خون میں سے کشید کرنے کی کوشش کرتے ہیںلیکن ناکام ہوتے ہیں اوراسے پیشاب میں دھکیل دیتے ہیں جس کی وجہ سے پیشاب زیادہ آنے لگ جاتا ہے۔اس کے ساتھ جسم میں پانی کی کمی ہو رہی ہوتی ہے اور پیاس کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ زیادہ بھوک: ہمارے جسم کو انسولین کی تواتر کے ساتھ ضرورت ہوتی ہے کہ اس طرح خلیوں میں گلوکوز کی مناسب مقدار کو سٹور کیا جا سکتا ہے تا کہ بوقت ضرورت استعمال کیا جائے لیکن ذیابیطس ہونے کی صورت میں یہ عمل متاثر ہوتا ہے ۔چونکہ جسم کو طاقت کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ نہیں ملتی تو اس صورت میں بھوک بڑھ جاتی ہے۔ کمزوری اور تھکاوٹ: جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ خلیوں میں گلوکوز کی مطلوبہ مقدار سٹور نہ ہونے کی وجہ سے بھوک بڑھتی ہے لیکن اس کے ساتھ جسم میں کمزوری کا احساس بھی ہونے لگتا ہے اور ساتھ جسم تھکا تھکا بھی رہتا ہے۔ وزن میں تیزی سے کمی :اگر جسم سے گلوکوز محفوظ ہونے کی بجائے نکلنا شروع ہوجائے ،زیادہ پیشاب کی وجہ سے جسم سے توانائی نکل رہی ہوتی ہے اور خلیے کمزور ہورہے ہوتے ہیںجو کہ تیزی سے وزن میں کمی کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ مختلف حصوں کا سن ہوجانا جب خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے تو یہ دماغ سے بھیجے گئے جسم کے مختلف حصوں کے سگنلز روک لیتی ہے

جس سے اعضاءسن ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔اکثر پاؤں یا ہاتھ اس مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں۔ نظر کی کمزوری: خون میں گلوکوز کی زائد مقدار کی وجہ سے آنکھوں پر بھی بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور نظر کی کمزوری کی صورت میں ذیابیطس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ زخموں کا دیر سے مندمل ہونا :یونیورسٹی آف وارویک کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ذیابیطس کے مریضوں کے

زخم دیر سے مندمل ہوتے ہیں جس کی وجہ سفید خلیوں کی کمزوری ہے۔ انفیکشن میں اضافہ: ذیابیطس کی وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام بھی کمزور ہوجاتا ہے اور جس کی وجہ سے جسم میں انفیکشن ہونے کا احتمال بڑھ جاتا ہے ۔ جلد کا خشک ہوجانا :ہمارا جسم 50سے 70فیصد تک پانی پر مشتمل ہوتا ہے لیکن پیشاب کی زیادتی کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اور ہماری جلد خشک ہوجاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…