بھارتی بکی نے افغانستان پریمیئرلیگ کو بھی داغدار بنا دیا، آسٹریلوی اخبارنے بھانڈا پھوڑ دیا

1  جولائی  2020

ممبئی(این این آئی)بھارتی بکی نے افغانستان پریمیئرلیگ کو بھی داغدار بنا دیا۔گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی چالاکیوں سے بے بس کرنے والے فکسنگ مافیا کے سرغنہ راوندر ڈانڈیوال کے حوالے سے انکشاف ہوا تھا، اذسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں وکٹوریہ پولیس دستاویزات کی

بنیاد پر رپورٹ دی کہ وہ ایک عالمی ٹینس میچ فکسنگ اور سٹہ بازی کا ماسٹر مائنڈ ہے،ڈانڈیوال کے آسٹریلیا میں مقیم رشتہ دار ہارسمارات سنگھ اور راجیش کمار کے خلاف وکٹوریہ پولیس نے ٹینس میچزپر جوا کھیلنے کے چارجز عائد کیے جنھیں پہلے ہی وہ فکسڈ کرچکا تھابعد ازاں معلوم ہوا کہ ڈانڈیوال بھارت میں بھی مشکوک ایونٹس کے انعقاد میں ملوث رہا۔ڈانڈیوال کے بارے میں اینٹی کرپشن یونٹ کے چیف اجیت سنگھ نے مزید انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ بی سی سی آئی سے ملتے جلتے لوگو استعمال کرنے کا مقصد صرف لوگوں کو بے وقوف بنانا ہے، وہ کئی معاملات میں اینٹی کرپشن یونٹ کی نظر میں آیا، ڈانڈیوال2 برس قبل افغانستان پریمیئر لیگ سے منسلک رہا، نیپال میں بھی ایک لیگ میں وہ شامل تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں یہ بھی معلومات موصول ہوئیں کہ وہ بنکاک میں بھی ایک لیگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس کے خلاف موہالی پولیس میں ایک شکایت بھی درج ہے تاہم ابھی تک وہ قانون کی پکڑ سے باہرہے، اجیت سنگھ نے ایک بار پھراسپورٹس میں کرپشن کے حوالے سے مناسب قوانین کی عدم موجودگی پر اظہار افسوس کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…