اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا کہ وزیر اعظم مافیا مافیا کی بات کرتے ہیں دو سال ہو گئے ہیں بتائیں کون سے مافیا کو بے نقاب کیا ہے ، ہاں شوگر مافیا کو بے نقاب کیا ہے ، بقول انکے ، کہ ہم شوگر مافیا کی رپورٹ باہر لے آئے ، لیکن ہوا کیا ؟جس پر سب کی تنقید تھی ، ان کے پرانے چہیتے، جنہوں نے ان کو فنڈز دیا، جنہوں نے ان کی حکومت بنائی ، وہ تو باہر چلے گئے ۔
انہیں آسانی سے جانے دیا، نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ خود تو اپنے جہاز میں چلے گئے ہیں اپنی کلوز فیملی کو لیکر۔۔۔اہلیہ وغیرہ کو، لیکن چڑیا کے مطابق ان کے خاندان کے باقی لوگ بھی ملک سے نکل رہے ہیں ، ان کو جانے دیا تاکہ اب ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر فوکس کیا جاسکے، سبسڈیز تو ماضی کی حکومتوں میں بھی دی جاتی رہی لیکن شارٹیجزنہیں ہوئے ، یہاں تو نااہلی تھی ۔ ان میں تو قابلیت ہی نہیں مافیاز کو ایکسپوز کرنے کی ، مافیاز ان میں آکر بیٹھ گیا ہے ۔