اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘اپنے حلیفوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں کیا کروانا چاہتی ہے؟ دھماکہ خیز انکشافات

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘اپنے حلیفوں کے ساتھ پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ وارانہ فسادات کروانا چاہتی ہے ، تمام مکاتب فکر کے علما ومشائخ ، متحدہ علما بورڈ کے ضابطہ اخلاق سے متفق ہیں، خلاف ورزی کرنے والے مقرر ، واعظ ، ذاکر ، خطیب اور انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی ، عوام الناس فرقہ پرستی اور انتشار پھیلانے والوں کی نشاندہی میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے

اداروں سے تعاون کریں ،ملک بھر میں تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کے مشترکہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے ۔ 2 جولائی فیصل آباد ، 5 جولائی سرگودھا ، 8 جولائی ساہیوال ، 12جولائی ملتان ، 15 جولائی کراچی ، 4جولائی اسلام آباد راوالپنڈی ، 13 جولائی ڈیرہ غازی خان اور 19 جولائی کو گوجرانوالہ میں مشترکہ اجلاس ہوں گے ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل و متحدہ علما بورڈ کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر کے علما و مشائخ سے رابطوں کے بعد اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان افغانستان میں ناکام ہونے ، چین اور نیپال سے ہزیمت اٹھانے کے بعد پاکستان میں خفیہ ادارے را اور اس کے حلیفوں کے ذریعے دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں اور وطن عزیز پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد اور فسادات کروانا چاہتا ہے ۔ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنانے کیلئے افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہیں۔ متحدہ علما بورڈ کا ضابطہ اخلاق تمام مکاتب فکر کے قائدین کا متفقہ ہے ۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے خطیب ، ذاکر ، واعظ اور جلسہ ، مجلس ، مسجد کی انتظامیہ کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہو گی۔ تمام مذاہب و مسالک کے مقدسات محترم ہیں ۔ اصحاب رسول و اہل بیت کی محبت ایمان کا حصہ ہے ، پاکستان علما کونسل ، متحدہ علما بورڈ عوام الناس سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ

وہ انتشار اور فساد پھیلانے والے عناصر کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کریں ۔ توہین و تنقیص اور تکفیر کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے ۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ گذشتہ روز ہندوستانی را کے ایجنٹوں نے پاکستان کی معیشت پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کو پاکستان کے سلامتی کے اداروں ، رینجرز ، فوج اور پولیس نے ناکام بنا کر ثابت کیا کہ پاکستان ہر قسم کے خطرات کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا بھارت کو دہشت گردی سے روکے، بھارت خطہ کے امن سے کھیلنا چاہتا ہے جس سے پوری دنیا کا امن تباہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…