جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ لاحق خطرات سے بچائو،ماہرین نے انتباہ جاری کر دیا

datetime 30  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی موسمیاتی تبدیلیوں اور درجہ حرات میں اضافے کے باعث مستقبل میں پاکستان کے شدید متاثر ہونے کے خدشات ہیں ۔ عالمی سطح پر آب و ہوا کے جدید ماڈل (سی ایم آئی پی 6)کی تازہ ترین تحقیقات رپورٹ کے مطابق پاکستان اگلے 50سے 80سالوں میں

موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہو سکتا ہے ۔ سعودی عرب کی شاہ عبد العزیز یونیورسٹی کے پروفیسر اور موسمیاتی تبدیلی کے محقق ڈاکٹر منصور المازروی نے تحقیقی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پاکستان کو آبادی ، معیشت ، آبی وسائل ، زراعت اور قدرتی ماحولیاتی نظام کو لاحق خطرات سے بچنے کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے یونیورسٹی میں سپر کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے عالمی موسمیاتی تبدیلی پر تحقیق کی ہے جس کے مطابق پاکستان مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے ۔ ڈاکٹر منصور نے یہ پیش گوئی بھی کی ہے سالانہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے سے پاکستان کے گرم علاقوں میں گرمی کی شدید لہریں اور خیبر پختونخواہ سمیت شالی علاقہ جات میں بارشوں میں اضافے کا بھی امکان ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…