بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

‏پٹرول کو مہنگا کر کے آپ خود سستے ہو گئے ہو عمران خان صاحب‎

datetime 27  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار اور عورت مارچ پر تنقید کے حوالے سے تنازع کا شکار ہونے والے خلیل الرحمان قمر نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’پیٹرول مہنگا کر کے آپ خود سستے ہو گئے ہو عمران خان صاحب ‘‘۔

اداکاروڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ سیاستدانوں میں وہ مائی کا لال پیدا ہی نہیں ہوتا جو حکومت بچانے کی بجائے غریب کے ساتھ کھڑا ہو جائے، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‘ تم نے ثابت کیا ہے عمران خان تم ایک بزدل حکمران اور ہم ایک بدقسمت قوم ہیں ‘ ۔دریں اثناپاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے پاکستان کی گزشتہ دو سالوں سے لیکر اب تک کی موجود ہ صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اعجاز اسلم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیٹرول مافیا، پانی مافیا، بجلی مافیا، کرنسی میں کمی، کورونا بحران، شوگر مافیا، آٹا مافیا ، بے روزگاری، غربت اور اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل۔اعجاز اسلم نے لکھا کہ ’تباہ کن دو سالوں نے یہ سب کچھ تو دکھا دیا ہے، آئیے ہم دیکھتے کہ آنے والے سال ہمارے لیے مزید کیا کیا لیکر آئیں گے۔اِس سے قبل معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم سے سوال کیا تھا کہ وہ بتائیں کہ عوام کا آپ کو ووٹ دینا صحیح فیصلہ تھا؟ اْنہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم جب اپوزیشن میں تھے تو ہمیں مستقل یہ بتاتے رہے کہ ’یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں‘ ہے، عمران خان کی اس بات کا کیا ہوا؟واضح رہے کہ حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد سے ناصرف سیاسی رہنما موجودہ دور کی حکومت پر تنقید کررہے ہیں بلکہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی حکومت کے اس فیصلے پر شدید غصے کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…