اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے بعد پاکستان میں حکومتی اقدامات کیخلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ، سیاسی جماعتوں نے تیل قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے ۔ تاہم اگر ہم پاکستان کی نسبت خطے پر غور کریں تو پتہ چلتا ہے کہ کسی ملک نے لاک ڈائون کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں کوئی
ریلیف فراہم نہیں کیا ہے ، جبکہ حکومت پاکستان نے واضح رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات مجموعی طور پر 56 روپے 89 پیسے فی لیٹر تک سستی کی تھیں۔25 مارچ سے یکم جون تک پیٹرول 37 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا، اسی عرصے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 42 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جبکہ مٹی کا تیل 56 روپے 89 پیسے اور لائٹ ڈیزل 39 روپے 37 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا۔31 مئی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔تاہم اگلے ہی روز یعنی یکم جون سے ملک بھر میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی۔جبکہ دوسرے ممالک میں پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھیں۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں پٹرول اس وقت پاکستانی روپے کے مطابق 180 روپے فی لٹر میں مل رہا ہے جو کہ پاکستان کے مقابلے 130 فیصد مہنگا ہے، اسی طرح نیپال اور سری لنکا میں پٹرول پاکستان کے مقابلے90 فیصد مہنگا ہے۔خطے کے دیگر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو غنیمت جانا گیا اور اس سے بجٹ خسارہ پورا کیا گیا بھارت کے مختلف شہروں میں پٹرول کی قیمت 77 روپے سے 87 روپے فی لٹر ہے نئی دلی میں پٹرول 80 روپے لٹر یعنی 177 پاکستانی روپے کا لٹر ہے، بنگلہ دیش میں 89 ٹکا فی لٹر یعنی پاکستانی 176 روپے کا ایک لٹر ہے، نیپال میں پٹرول 96 روپے یعنی پاکستانی 133 روپے میں بک رہا ہے،
سری لنکا میں بھی پٹرول 161 روپے یعنی پاکستانی 145 روپے کا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے عوام پر پٹرول بم گرادیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 25روپے 58پیسے فی لٹراضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ اس اضافے کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 100 روپے 10 پیسے ہوگئی ہے،
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21.31 روپے فی لٹر اضافہ ہوا ہے اور اب ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہو کر 101روپے 46 پیسے کا ہو گیا ہے۔ مٹی کا تیل بھی 23روپے 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد اب 59.06 روپے فی لٹر ہو گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اب
لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔