پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

2 ماہ تک گونگی رہنے والی خاتون اب 4لہجوں میں بولنے لگی  کیفیت سے خود ڈاکٹر بھی حیران

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یارک شائر(این ین آئی) برطانیہ میں ایک خاتون کسی دماغی عارضے کی شکار ہونے کے بعد دو ماہ تک کچھ بھی بولنے سے قاصر رہیں۔ لیکن اچانک ان کی گویائی لوٹ آئی ہے لیکن اب وہ چار مختلف لہجوں میں بات کرتی ہیں۔31 سالہ ایملی ایگن کی اس کیفیت سے خود ڈاکٹر بھی حیران ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ کسی عارضی فالج یا دماغی چوٹ کی وجہ سے ایسا ہوا لیکن اس کے ثبوت نہیں مل سکے ۔

اس سے بڑھ کر یہ ہوا کہ ان کا لہچہ اور بولنے کا انداز یکسر تبدیل ہونے لگا۔دو ماہ تک ایملی کمپیوٹر ایپ اور دیگر مشینی طریقوں سے اپنی بات کرتی رہی تھی۔ تاہم بعض ماہرین نے انہیں ایک نایاب مرض کا شکار کہا ہے جسے ’فارِن ایسنٹ سنڈروم‘ یا غیرملکی لہجے کا عارضہ بھی کہا جاتاہے لیکن یہ کیفیت اب تک ایک سو افراد میں ہی سامنے آچکی ہے۔ایملی کو دھیرے دھیرے بولنے میں مشکل ہوئی اور زبان لڑکھڑانے لگیں اور اس کے بعد وہ بالکل خاموش ہوگئیں۔ پھر جب آواز واپس آئی تو ان کا لہجہ کسی غیرملکی جیسا تھا جس پر لوگوں نے انہیں نسل پرستی کا طعنہ بھی دیا کیونکہ کبھی ان کا لہجہ اطالوی تھا اور کبھی ان کا لہجہ ہسپانوی یا فرانسیسی ہونے لگا تھا۔اس کے بعد خود ان کے لئے ملازمت جاری رکھنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ کیفیت سب سے پہلے 1907 میں ہی منظرِ عام پر آئی تھی اور اب تک صرف 100 مریضوں میں ہی دریافت ہوچکی ہے۔ اس کیفیت میں دماغ کا وہ حصہ متاثر ہوتا ہے جہاں سے گفتگو کنٹرول ہوتی ہے۔جنوری 2020 میں پہلے انہیں سر میں بہت درد محسوس ہوا اور آواز بھاری ہونے لگیں اس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا تو انہیں فالج کی شناخت ہوئی اور فوری طور پر علاج کیا گیا لیکن ہسپتال میں صورتحال اور گھمبیر ہوگئی جہاں ان کی آواز بند ہوگئی۔اس کے بعد ان کی آواز لوٹ آئی اور وہ مشرقی یورپی لہجے میں بولنے لگیں۔ اس کے بعد پولینڈ، پھر روس اور اطالوی لہجے میں گفتگو کرنے لگیں۔ اب بھی ان کی گفتگو میں غیرملکی لہجہ حاوی ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…