لاہور (این این آئی ) مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ جب تک اللہ ہمیں صحت یاب رکھے ہم تندرست رہیں گے تا کہ ہم لوگوں کی خدمت کرسکیں ۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوںنے کہاکہ کروونا وائرس کا نوواں دن میرے لیے ناقابل بیان ہے۔شہباز شریف کو کروونا وائرس ہوئے گیارہ دن ہوئے ہیں ۔میاں شہباز شریف کی اس خطرناک بیماری سے صحت یابی ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کینسر جیسے مرض سے لڑنے کے بعد ایسے انفیکشن سے لڑنا ہمت اور حوصلے کا کام ہے۔