اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ، اختر مینگل پارٹی کے علیحدہ ہونے کے بعد ایک اور اتحادی پارٹی نے حکومت کا ایک ہفتے کا ٹائم دیدیا ، علیحدہ ہونے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ
ہم حکومت کا یک ہفتے کا ٹائم دیتے ہیں اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ہم حکومت سے علیحدہ ہو جائیں گے ۔پارٹی رہنما شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا تھا جو تاحال پورا نہیں ہو سکا ، ہم حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دے رہے ہیں اگر ہمارے مطالبات کو پورا نہ کیا تو پھر ہم اتحاد توڑ دیں گے ۔ واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے صدر سردار اختر مینگل نے تحریک انصاف کے حکومتی اتحاد سے اپنی جماعت کی علیحدگی کا اعلان تھا۔گزشتہ ہفتے بی این پی مینگل کے صدر نے کہا کہ ہر بجٹ کو عوام دوست بجٹ کہا جاتا ہے لیکن اب تک جو بجٹ آئے ہیں ان میں ہمیں کتنی فیصد عوام دوستی کی جھلک نظر آئی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ ممبر دوست ہو سکتا ہے ، وزرا دوست ہو سکتا، بیوروکریسی دوست ہو سکتا ہے ، لیکن عوام دوست بجٹ آج تک اس ملک میں آیا اور نہ کبھی آنے کے امکانات ہیں۔اختر مینگل نے کہا کہ صنعتیں روز بروز بند ہوتی جا رہی ہیں۔اختر مینگل نے کہا میں اپنی جماعت کی تحریک انصاف کی حکومت سے علیحدگی کا باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا ۔