کوہلو(این این آئی) ضلع کوہلو کے دوردراز علاقے بغار واڈ میں بیٹے نے ماں کی ناک کاٹ دی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو کے تحصیل ماوند کے علاقہ بغار واڈ میں گزشتہ روز بیٹے نے گھر کی بکری فروخت کرنے کی اصرار کی تاہم ماں کے
انکار پر انہوں نے چاکو اور تیز دھار سے حملہ کرتے ہوئے اپنے 65سالہ بزرگ ماں کی ناک کاٹ لی ہے جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس نے بروقت پہنچتے ہیں ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔