جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

بچوں کی تربیت کیسے کریں،ماہرین نے والدین کی پریشانی کا حل ڈھونڈ نکالا

datetime 27  جون‬‮  2015 |

بچوں کی تدریس و تربیت کے ایک جرمن ماہر فریڈرش فروبل نے ایک سو پچھتر سال پہلے بچپن کی تعلیم و تربیت سے متعلق ایک انقلابی تصور پیش کیا تھا، جو کنڈر گارٹن کی شکل میں سامنے آیا۔اٹھائیس جون 1840 ء میں فریڈرش ولہلم اوگوسٹ فروبل نے عین صنعتی انقلاب کے دور میں جرمن صوبے تھورنگیا کے مقام بلانکن بگ میں دنیا کے پہلے کنڈر گارٹن کی بنیاد رکھی تھی۔ اس سے قبل جرمنی میں بچوں کی نگہداشت کے مراکز موجود تھے مگر ان کی نوعیت مختلف تھی۔ خاص طور سے صنعتی دور کے ابھرتے ہوئے کارخانوں میں کام کرنے والے والدین کے بچوں کی دیکھ بھال کی جاتی تھی۔ اس کے علاوہ اسکول کی عمر کے بچوں پر اسکول کی تعلیم اس وقت بھی لازمی تھی۔
مستعار لیا ہوا جرمن لفظ
کنڈر گارٹن دراصل جرمن زبان کے ان چند الفاظ میں سے ایک ہے جنہیں انگریزی زبان نے مستعار لیا۔ مثال کے طور پر کئی دیگر یورپی زبانوں، چینی اور ازبکستان کی زبان میں بھی لفظ کنڈر گارڈن اپنی اصلی شکل میں مستعمل ہے۔ کنڈر کا مطلب ہے بچے اور گارٹن باغ یا گلشن کو کہتے ہیں۔ ان دونوں الفاظ کی آمیزش سے بننے والا لفظ کنڈر گارٹن‘ بچوں کی تعلیم و تربیت کے اس ادارے کو کہا جانے لگا جس کے بانی جرمن ماہر تعلیمِ اطفال فریڈرش ولہلم اوگوسٹ فروبل ہیں۔ اس طرح ان کا بنایا ہوا یہ ادارہ دنیا کا پہلا کنڈر گارڈن بن گیا۔
انقلابی تربیت
اوگوسٹ فروبل انفرادی یا شخصی آزادی پر یقین رکھتے تھے اور ان کا ماننا تھا کہ ہر شخص پیدائشی طور پر آزاد ہوتا ہے اور ہر فرد کو تعلیم کی بھی آزادی ملنی چاہیے۔ اوگوسٹ فروبل نے نوجوانی میں سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے اصلاحاتی تعیلم و تربیت کے ماہر ڑوہان ہائنرش پستالوسی کی شاگردی اختیار کی تھی۔ اس سوئس ماہر کا بھی یہی نظریہ تھا کہ تمام بچوں کی تعلیم نسل اور جنس سے قطع نظر ہونی چاہیے اور یہی ایک جمہوری سیاسی نظام کی بنیاد ہوتی ہے۔فروبل تاہم ان نظریات میں اپنے معلم اور راہنما سے ایک قدم اور آگے بڑھ گئے اور انہوں نے یہ نظریہ پیش کیا کہ بچوں کوابتدائی عمر میں ہی جتنی جلدی ممکن ہو سکے تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر ہونا چاہیے۔ فروبل نے یہ مشاہدہ کیا کہ بچے ہر دن اپنی مختلف سرگرمیوں کے دوران قدرتی رویوں سے بہت کچھ سیکھتے رہتے ہیں۔ بظاہر وہ کھیل رہے ہوتے ہیں تاہم اس کھیل کے دوران ہی وہ بہت کچھ سیکھ رہے ہوتے ہیں۔ فروبل کے مطابق سیکھنا اور ذہنی، جبلی نشوونما اور ترقی فعال سرگرمی ہے۔ ان کے خیال میں بچوں پر دانش و آگاہی مسلط کرنے کے بجائے انہیں آزاد چھوڑ دیا جانا چاہیے تاکہ وہ خود اپنی دنیا کی تسخیر کر سکیں۔
پیشہ ورانہ مہارت
بچپن میں کسی بچے کی مختلف ذہنی صلاحیتوں کا پتہ لگانے کا ایک اہم ذریعہ ایسے کھلونے ہوتے ہیں جن سے حساب اور طبعیات کی بنیادی تعیلم دی جا سکتی ہے۔ فروبل ایسے کھلونوں کو غیر معمولی اہمیت کے حامل سمجھتے ہیں جن سے بچے چیزوں کی ساخت، ان کی شکل وغیرہ پہچاننا سیکھ سکیں۔ مثال کے طور پر کیوبک، سلنڈر اور گول جیسی جیومیٹریائی اشکال کے کھلونے۔ اس کے علاوہ کسی بچے کے سماجی اور جذباتی رویے کی تربیت کا اہم ترین ذریعہ ان کے ساتھ لسانی مشقیں کرنا اور کھیل کھیل میں ا±ن کی بولنے کی صلاحیت اور دوسرے انسانوں کے ساتھ میل جول کی تربیت کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…