پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کا بھارت سے پیسے لینے کا معاملہ،ایم آئی سکس کی جانب سے تصویریں فراہم کرنا، ندیم نصرت اور عشرت العباد بھی کھل کر سامنے آ گئے

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما ندیم نصرت اور سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے بھی محمد انور کے الزامات کی تردید کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ کے سابق رہنما محمد انور نے ایم کیو ایم لندن اور پاکستان سمیت ندیم نصرت اور عشرت العباد پر سنگین الزامات عائد کیے تھے اور کہا تھا کہ ایم کیو ایم کا بھارت سے پیسے لینے کا معاملہ حقیقت ہے۔اس حوالے سے ایم کیو ایم لندن کا کہنا تھا کہ

محمد انور نے حقائق کے منافی الزامات لگائے گئے، یہ الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں جن کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔محمد انور کے الزامات پر ایم کیو ایم کے سابق رہنما ندیم نصرت کا کہنا تھاکہ محمد انور کے الزامات بنیاد ہیں جنہیں سختی سے مسترد کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ جیسے ملک میں ممکن نہیں کہ کسی کو اْس کی مرضی کے خلاف کسی سے ملاقات کے لیے مجبور کیا جائے۔خیال رہے کہ ندیم نصرت 3 برس قبل بانی متحدہ سے تعلقات ختم کرکے امریکا چلے گئے تھے۔سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے بھی محمد انور کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ محمد انور کو کبھی نہیں کہا کہ ایم آئی سکس نے مجھے ان کی تصاویر فراہم کیں، ایم آئی سکس بھلا مجھے کیوں تصاویر دیتا، کیا کبھی ایسا ہوا ہے؟ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما محمد انور نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت سے تعلقات کے حوالے سے صرف مجھے الزام دینا سراسر غلط ہے، 90 کی دہائی کی ابتدا میں ندیم نصرت نے بھارتی سفارت کار سے میری ملاقات کرائی، بھارتی سفارت کار سے پارٹی کے حکم پر وسطی لندن میں ملاقات کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میرا ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل سے کسی بھی قسم کا تعلق نہیں ہے، ڈاکٹر عشرت العباد کو بھی ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات میں شامل کرنا چاہیے، عشرت العباد کے ایم آئی سکس کے حوالے سے میری تصاویر کے بارے میں دعویٰ بے بنیاد ہے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…