پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

قبروں سے لاشیں نکال کر کھانیوالے دو آدم خوربھائیوں کو 12 سال بعد رہا کر دیا گیا

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)قبروں سے لاشیں نکال کر کھانیوالے دو آدم خور دونون بھائیوں کو 12 سال بعد بھکر جیل سے رہا کر دیا گیا جن کو علاقہ میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے بھائی اور بھتیجے کے سپرد کر دیا گیا جو انہیں لاہور رشتہ داروں کے پاس منتقل کررہے ہیں۔زرائع کے مطابق

سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر میں دو آدم خور بھائیوں کو عارف اور فرمان کو 12 سال جیل گذارنے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل بھکر سے رہا کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق بھکر کے علاقہ کے دو بھائیوں عارف عرف اپھل اور فرفان عرف پھاما نے 9 سال قبل2011 میں قبر سے مردہ لڑکی کی نعش نکال کر اس کا سالن پکاتے ہوئے پکڑے گئے تو دو سال جیل گذارنے کے بعد رہائی پا کر واپس آئے اور اگلے دو سال بعد 2013 کے دوران دوبارہ  قبر سے نعش نکال کر دھڑ کھا گئے اور سر برآمدگی کے دوران پکڑے گئے۔جس پر ملزمان دونوں بھائیوں کے خلاف درج مقدمہ میں سرگودھا کی خصوصی عدالت نے دونوں ملزمان بھائیوں کو دس سال قید کی سزا کا حکم سنایا جن کی سزا پوری ہونے رہائی کے ساتھ ہی دوبارہ گرفتار کر کے تین ماہ کے لئے نظر بند کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ جیل بھکر سے دونوں ملزمان کو سزا اور نظر بندی پوری کرنے پر رہائی کے بعد ان کے بھتیجے کامران اور بھائی انتظار کے حوالے کر دیا گیا۔جن کا کہنا ہے کہ علاقہ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دونوں بھائیوں کو لاہور رشتہ داروں کے پاس منتقل کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…