ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

شہباز شریف خاندان کے اثاثوں میں بے نامی کمپنیوں اور بے نامی افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں، حیران کن انکشافات

datetime 22  جون‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف خاندان کے اثاثوں میں بے نامی کمپنیوں اور بے نامی افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں۔نیب دستاویزات کے مطابق 2 ارب 40 کروڑ روپے کے بے نامی داروں کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں۔ شہباز فیملی کی 4 بے نامی کمپنیاں جبکہ تین بے نامی دار ہیں۔

شہباز فیملی کے بے نامی دار نثار احمد، سید طاہر نقوی اور علی احمد ہیں جبکہ بے نامی کمپنیوں میں گڈ نیچر، یونی ٹاس، وقار ٹریڈنگ اور نثار ٹریڈنگ شامل ہیں۔شہباز شریف کے 1990 میں 21 لاکھ کے اثاثے تھے اور سال 2000 میں شہباز شریف کے اثاثے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد تھے جبکہ 2018 میں شہباز شریف کے اثاثے 18 کروڑ 96 لاکھ تک پہنچ گئے۔نیب دستاویزات کے مطابق نصرت شہباز کے اثاثے سال 2009 میں 13 کروڑ روپے اور سال 2018 میں 23 کروڑ روپے تھے۔حمزہ شہباز کے سال 2000 میں اثاثے 2 کروڑ 22 لاکھ اور 2018 میں 41 کروڑ 71 لاکھ روپے تھے، اسی طرح سلمان شہباز کے اثاثے 2002 میں 65 کروڑ روپے اور 2018 میں ڈھائی ارب روپے تھے۔رابعہ عمران کے اثاثے 1999 میں ڈیڑھ کروڑ روپے اور 2018 میں 11 کروڑ روپے سے زائد تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…