جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

بینظیر سے متعلق باتیں مجھے پیپلز پارٹی کے کس رہنما نے بتائیں؟ امریکی شہری سنتھیا رچی نے عدالت کے باہر بڑا بیان دیدیا

datetime 22  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)امریکی شہری سنتھیا رچی نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر سے متعلق باتیں انہیں رحمان ملک نے بتائیں۔پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر کی درخواست پر مقامی عدالت نے سنتھیا رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جسے امریکی شہری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا رچی کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سنتھیا رچی نے کہا کہ میرے ساتھ 2011 میں جو کچھ ہوا اس متعلق امریکی سفارتخانے کے ذریعے آگاہ کر دیا تھا اور میں اب بھی امریکن سٹیزن سروسز کے ساتھ رابطے میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ جس شخص نے مجھ پر حملہ کیا وہ پی پی دور میں ملک کا طاقت ور شخص تھا مگر پاکستانی حکام کو اس واقعے کے بارے میں بتانے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی تھی۔اپنی ٹوئٹ پر ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر سے متعلق باتیں مجھے اس وقت کے وزیرداخلہ رحمان ملک نے بتائیں تاہم میرے اصل ٹوئٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے حالانکہ اس کا مقصد کسی بھی فرد بالخصوص مرنے والی خاتون کی بیعزتی کرنا نہیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…