جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

سیاحت کھولنے سے گلگت بلتستان میں کورونا پھیل جائے گا وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے اپنے خدشات سامنے رکھ دئیے

datetime 21  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(اے این این ) وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سیاحت کھولنے سے گلگت بلتستان میں کورونا پھیل جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے ایس او پیز کا کہا لیکن میٹنگ ختم ہوتے ہی سیاحت کھولنے کا اعلان کر دیا۔

ایس او پی لفظ آسان ہے لیکن اس پر عمل درآمد بہت مشکل ہے۔ وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ خدشہ ہے کہ سیاحت کھولنے سے گلگت بلتستان میں کورونا پھیل جائے گا، یہی وجہ ہے کہ کے پی حکومت نے رابطہ کیاکہ آپ قومی اقتصادی کونسل میں سیاحت کھولنے کی مخالفت کریں کیونکہ سیاحت اگلے سال بھی ہو سکتی ہے۔الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کی قیمت پر الیکشن ہم بھی نہیں چاہتے، اس لیے سخت لاک ڈاؤن کیا تاکہ الیکشن ممکن ہو سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی نہ ہوئی تو ن لیگ واحد اکثریتی جماعت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ابھی تک نگران وزیراعلی کے لیے نام نہیں مانگے، وزیراعظم نے نگران حکومت کا اعلان مشاورت کے بغیر کیا تو مزاحمت کریں گے کیونکہ وفاقی حکومت ہر اچھا کام برے طریقے سے کرتی ہے۔وزیر اعلی نے یہ بھی بتایا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن شیڈول سے دو ماہ پہلے ہی سالانہ ترقیاتی پروگرام روک دیا گیا تھا۔گلگت میں تعلیمی سہولیات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تھری جی اور فورجی نہ ہونے سے تعلیمی سرگرمیوں میں مشکلات ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختوخوا اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو سیاحت کھولنے کے لیے ضابطہ کار بنانے کی ہدایت بھی کر رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…