بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

گلوکار عالمگیر نے خود ہی اپنی موت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی،کہاں  اور کیسا ہوں؟بتا دیا

datetime 21  جون‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کے معروف پاپ گلوکار عالمگیر نے اپنی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی۔گلوکار کے حوالے سے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد اب عالمگیر نے خود بیان جاری کر کے ان سب افواہوں کی تردید کر دی ہے۔عالمگیر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘مجھے

بے شمار فون کالز موصول ہو رہی ہیں، ان خبروں پر یقین مت کیجیے۔گلوکار نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں ٹھیک ہوں اور کراچی میں رہ رہا ہوں۔واضح رہے کہ عالمگیر سے قبل اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں اداکارہ عالمگیر سے کال پر بات کر رہی تھیں۔اداکارہ کو ویڈیو میں عالمگیر سے کال پر بات کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کرتے دیکھا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…