جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

سی ٹی ڈی نے گلستان جوہر میں رینجرز پر حملے کے ملزمان کی تصاویر جاری کردیں، اہم اعلان بھی کر دیا گیا

datetime 21  جون‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) پولیس کے کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے گلستان جوہر میں سندھ رینجرز کی گاڑی پر دستی بم حملہ کرنے والے دو ملزمان کی تصاویر جاری کردی ہیں۔10جون کو گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب پنکچر کی ایک دکان پر کھڑی سندھ رینجرز کی موبائل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا تھا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی تھی جس کے بعد سی ٹی ڈی نے دونوں مشتبہ ملزمان کی خاکہ نما تصاویر تیار کرکے میڈیا کیلئے جاری

کی ہیں۔مذکورہ دونوں ملزمان کے حوالے سے اطلاع دینے کے لیے سی ٹی ڈی نے ایک فون نمبر 02199203430 بھی جاری کیا ہے۔کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے تفتیشی افسر راجہ عمر خطاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ان ملزمان کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو وہ مذکورہ نمبر پر تفتیشی ادارے کو آگاہ کرے۔ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا اور ان کی گرفتاری میں مدد دینے والے شہری کو معقول انعام بھی دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…