لاہور (آن لائن) جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج مریض کو آکسیجن کی عدم فراہمی پر جناح ہسپتال کے ایم ایس کے دفتر کے باہر میدان جنگ بن گیا۔ جس میں مریض کے لواحقین اور ہسپتال کی انتظامیہ کو اہلکاروں میں گالی گلوچ، مکوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ جس سے
ہسپتال کے دیگر مریضوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ بعدازاں مریضوں کے لواحقین نے مداخلت کر کے معاملے کو رفع دفع کروایا۔ اس ناخوشگوار واقعہ کے حوالے سے ایم ایس ہسپتال کا کہنا ہے کہ متعلقہ مریض کو آکسیجن فراہمی جار رہی تھی مگر اسکا پریشر کم تھا۔