شورکوٹ چھائونی (این این آئی)ٹرانسپورٹرز کا پیر کو پہیہ جام ہڑتال کی کال کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق شورکوٹ چھاؤنی کے ٹرانسپورٹرز نے کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے چونگیوں پر کئی گنا خود ساختہ اضافہ پر سوموار کے روز پہیہ جام
ہڑتال کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر ٹرانسپورٹرزیونین ممبران کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے خود ساختہ بڑھایا گیا ٹول ٹیکس ناقابل برداشت ہے اور اسی وجہ سے ہم مجبور ہیں کہ پیر کے روز پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔