منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خودکشی یا قتل؟سوشانت سنگھ راجپوت کے واقعے پر فلم بنانے کا اعلان

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کی دوپہر ایک بجے کے قریب بھارتی شہر ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی تھی۔سشانت سنگھ راجپوت کی اچانک خودکشی کے بعد جہاں بھارت کی سیاسی، سماجی اور شخصیات صدمے میں ہیں، وہیں عوام میں بھی ان کی خودکشی کے حوالے سے غم و غصہ ہے اور کئی لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں

خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا۔اگرچہ اب تک رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کی، تاہم پولیس نے ان کے ممکنہ قتل کی تفتیش بھی شروع کر رکھی ہے اور ابتدائی طور پر ممبئی پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ایسی کیا وجوہات تھیں جن کی بناء پر اداکار نے خودکشی کی۔پولیس نے 19 جون تک کم از کم ایک درجن افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے تھے اور بیانات ریکارڈ کروانے والے افراد میں اداکار کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔پولیس نے کچھ بولی وڈ فلم سازوں سمیت کچھ اداکاروں کو بھی بیانات ریکارڈ کروانے کیلئے سمن جاری کر رکھے ہیں جبکہ 18 جون کو سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ اداکار ریا چکربورتی نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔پولیس کو بیان ریکارڈ کروانے کے دوران اداکار کے حالیہ منیجر نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار مالی مشکلات کا بھی شکار تھے اور انہوں نے اپنے باورچیوں اور دھوبی کو خودکشی سے تین دن قبل ہی تنخواہیں ادا کی تھیں۔تاہم بہت ساری افواہیں اور باتیں پھیلنے کے بعد اب بھارتی فلم فلم ساز وجے شیکھر گپتا نے اس واقعے پر فلم بنانے کا اعلان کیاہے جس کی شوٹنگ جلد شروع کی جائیگی ،فلم ساز کے مطابق نوجوان اداکار کی خودکشی نے پوری قوم کو جھنجوڑ دیا ہے اور قوم حقائق جاننا چاہتی ہے اور ساتھ ہی فلم انڈسٹری میں آنے کے خواہاں نوجوان اور نئے چہرے شوبز انڈسٹری کا مکروہ چہرا بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔فلم ساز کے مطابق فلم کی کہانی اداکار کی پوری زندگی اور جدوجہد سمیت ان کی خودکشی کے بعد ہونے والی تحقیق کے تناظر میں لکھی جائے گی اور فلم کی تمام کاسٹ نئی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…