جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر نے کورونا وائرس مثبت آنے کے  بعد بحالی صحت کے حوالے سے اٹھائے گئے تجربے کو شیئر کردیا

datetime 19  جون‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر نے کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد بحالی صحت کے حوالے سے اٹھائے گئے تجربے کو شیئر کردیا۔ سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے توفیق عمر نے کہاکہ کورونا وائرس کے دوران آئیسولیشن میں رہتے ہوئے ٹوٹکوں پر انحصار کرنے کی بجائے قوت مدافعت بڑھانے والی غذا ئیں کھانی چاہئیں۔ا نہوں نے کہاکہ لوگ وٹس گروپس میں بہت سے

نسخے شیئر کر رہے ہیں جنہیں استعمال کرنے میں احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے، ضروری نہیںکہ ہر ٹوٹکہ آزمانے سے بہتر ہے کہ مستند ڈاکٹر سے مشورہ کرکے قوت مدافعت کو بہتر بنانے کے طریقوں پر عمل کیاجائے، اس میں قہو ہ زیادہ سود مند ہے ۔ا نہوں نے بتایا کہ زیادہ ادویات کھانے کی ضرورت نہیں، میں نے صرف پینا ڈول لی تھی اور خود کو ایک کمرے تک محدود رکھا، اپنی خوراک پر خصوصی توجہ دی جن میں فریش جوسز، اخروٹ، بادام، پھل، ونامنز ٹیبلٹ اور یخنی کا استعمال کیا اور اس کے ساتھ بھرپور نیند لی ۔انہوںنے ایسی سر گرمیاںبھی کرنی چاہیے سے آپ ڈپریشن میں نہ جائیں، ایسے میں ورزش نہیں کرنی چاہیے کیوں آپ کے جسم میںپہلے ہی نقاہت ہوتی ہے تاہم ریکوری کے بعد ہلکی پھلکی واک اور جاگنگ شروع کی جا سکتی ہے۔علاوہ ازیں انہوںنے مزید کہا کہ کورونا کے ماحول میں پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز پر سب کی نظریں ہیں، تھوک کے استعمال پر پابندی سے گیند کی چمک برقرار رکھنا مشکل ہوگا ، اس صورت حال میں اوپنرز کو زیادہ فائدہ نہیں ہوسکے گا کیوں شروع کے چند اوورز میں تو گیند کی چمک برقرار رہے گی لیکن وہ تو پہلے ہی نئی گیند کو کھیلنے کے عادی ہیں، مڈل آرڈر بلے بازوں کو ضرور فائدہ ہوگا کہ کیونکہ گیند کی چمک کم ہونے سے وہ زیادہ سوئنگ نہیں کرے گا اور ان کے لیے بیٹنگ کرنا تھوڑاآسان رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…