جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اداکار کی فنکاری پکڑی گئی، نیب راولپنڈی کی بڑی ریکوری،ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والے ادکار لکی علی سے 1ارب 95 کروڑ وصول کرلیے

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رہائشی اسکیموں  کے نام پر جعل سازی کر کے پاکستانیوں کو لوٹنے والے معروف فلم اسٹار لکی علی سے نیب راولپنڈی نے ایک ارب 95 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذریعے فراڈ کرنے والوں کیخلاف نیب راولپنڈی نے گھیرا تنگ کردیا۔ رہائشی اسکیموں کے نام پر جعل سازی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔فلم اسٹار لکی علی نے عوام کیساتھ فراڈ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے

اور نیب سے پلی بارگین کرنے کے بعد 1ارب 95کروڑ روپے واپس کر دیئے ہیں ۔ قومی احتساب بیورو کےمطابق لکی علی نے11جعلی رہائشی اسکیموں کے نام پر9 ہزار لوگوں کو لوٹا۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریکارڑ میں لکی علی کی ایک بھی ہاؤسنگ سوسائٹی رجسٹرڈ نہیں۔ فلم اسٹار مختلف ناموں سے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تشہیر کرکے عوام کو دھوکا دے کر رقم بٹورتے رہے۔نیب حکام کے مطابق لکی علی سے ریکور کی گئی رقم متاثرین کے حوالے کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…