کویت سٹی(نیوزڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران مسجد میں بم دھماکوں میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی حکام نے مسجد میں خودکش حملے کے بعد ملک بھر میں سیکییورٹی ہائی الرٹ کردی جب کہ فورسز نے حملے میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے جب کہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد نے خودکش بمباروں کی معاونت کی ہے۔
دوسری جانب مسجد میں خود کش حملے کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے جس کے تحت سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کویت کے ضلع سوابر کی امام الصادق مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران خودکش بمبار نے خود کو دھماکے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
کویت ، مسجد حملے کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد گرفتار
27
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں