جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

جرمنی میں کرونا وائرس کی ایک اور ممکنہ ویکسین تیار، کمپنی نے اہم اعلان کر دیا

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (این این آئی )جرمنی کی ایک غیر معروف بایوٹیکنالوجی فرم کیورویک نے کرونا وائرس کی ممکنہ ویکسین تیار کرلی ہے اور وہ جلد انسانوں پر اس کی آزمائش کا آغاز کرے گی۔ بایو این ٹیک کے بعد وہ جرمنی کی دوسری کمپنی ہے جو ویکسین کے تجربات کرے گی۔پہلے تجربے میں جرمنی اور بیلجئم میں 168 افراد کو شامل کیا جائے گا جن میں 144 کو ویکسین لگائی جائے گی

جبکہ 24 کو لاعلم رکھتے ہوئے بے اثر دوا دی جائے گی۔امکان ہے کہ ستمبر یا اکتوبر تک اولین معنی خیز نتائج حاصل ہوجائیں گی۔ کمپنی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو فرانز ویرنر ہاس نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر مثبت حالات رہے تو آئندہ سال کے وسط تک ویکسین کی منظوری مل جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں ویکسین کی منظوری دینے والے ادارے، دا پال اہرلچ انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ اگر نتائج بہت اچھے ثابت ہوئے تو ویکسین کی منظوری آئندہ سال کے آغاز میں بھی دی جاسکتی ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ پہلی آزمائش کے مثبت نتائج ملے تو نسبتا بڑے پیمانے کی دوسرے مرحلے کی آزمائش ستمبر یا اکتوبر میں شروع کی جاسکتی ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بدھ کو آن لائن پریس بریفنگ میں اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔  بایو این ٹیک کے بعد وہ جرمنی کی دوسری کمپنی ہے جو ویکسین کے تجربات کرے گی۔پہلے تجربے میں جرمنی اور بیلجئم میں 168 افراد کو شامل کیا جائے گا جن میں 144 کو ویکسین لگائی جائے گی جبکہ 24 کو لاعلم رکھتے ہوئے بے اثر دوا دی جائے گی۔امکان ہے کہ ستمبر یا اکتوبر تک اولین معنی خیز نتائج حاصل ہوجائیں گی۔ کمپنی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو فرانز ویرنر ہاس نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر مثبت حالات رہے تو آئندہ سال کے وسط تک ویکسین کی منظوری مل جائے گی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…