بیرون ملک میری کوئی جائیداد نہیں،معزز جج کے پاس شواہد ہیں تو مجھے مقام بتائیں اور قبضہ بھی لیکر دیں مشکور رہوں گی ،فردوس عاشق اعوان کا جسٹس فائز عیسیٰ کو جواب

18  جون‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن)سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے اگر سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پاس میری بیرون ملک جائیداد سے متعلق واضح شواہد ہیں تو مجھے اس جائیداد کا مقام بھی بتائیں اور قبضہ بھی لیکر دیں۔خبر رساں ایجنسی سے خصوصی گفتگو میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے

انہوں نے مجھ پر الزام لگایا ہے کہ میری بھی بیرون ملک جائیداد ہے اگر ایسا ہے تو مجھے میری جائیداد کا ایڈریس فراہم کیا جائے اور اس کا قبضہ بھی دلوائیں کیونکہ میں ایک غریب سیاستدان ہوں میری اگر بیرون ملک جائیداد ہے تو پھر میری لاٹری نکل آئی ،میری جسٹس قاضی فائز عیسی سے درخواست ہے کہ وہ میری رہنمائی فرمائیں اور اگر ان کے نزدیک میں بیرون ملک جائیداد رکھتی ہوں تو اس کے حصول میں میری مدد کریں میں ان کی بڑی مشکور ہوں گی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…