جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

میں بیٹے کے ڈپریشن سے لاعلم تھا، والد سوشانت سنگھ کا انکشاف

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) 14 جون کو خودکشی کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے والد نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ اْن کا بیٹا ڈپریشن میں تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چمکتے ستارے سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی یہ گتھی ابھی تک سلجھ پائی ہے۔

کوئی اسے ڈپریشن سے جوڑ رہا ہے تو کوئی اسے بالی ووڈ میں اقربا پروری کی ایک وجہ مان رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت کی موت کے بعد سے مہاراشٹر پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے، پولیس نے ابھی تک تقریباً 9 لوگوں کے بیان قلم بند کیے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار 14 جون کو پھانسی لگا کر خودکشی کرنے والے سوشانت نے کوئی خودکشی نوٹ بھی نہیں چھوڑا ہے، 34 سال کے بیٹے کے دنیا سے چلے جانے پر سوشانت سنگھ کے والد بے بس ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں پولیس کو دیے گئے بیان میں سوشانت سنگھ کے والد نے قبول کیا کہ انہیں بیٹے کہ ڈپریشن کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔انہوں نے کہا کہ بیٹے کی ارتھی کو اپنے کندھے پر اْٹھانے کا درد کیسا ہوتا ہے یہ ایک باپ سے بہتر اور کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ سوشانت کی موت کے بعد سے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ سوشانت کے والد کا کہنا ہے کہ چار بہنوں کا اکلوتا بھائی ہمیشہ کے لیے اْن سے دور ہوگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…