جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معاملات طے پا گئے ،دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی ٹیم کی روانگی   کب تک  متوقع ہے ؟شائقین کرکٹ کا طویل انتظار ختم

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)قومی ٹیم کی دورہ انگلینڈ کے حوالے سے دونوں کرکٹ بورڈز میں معاملات طے پا گئے ہیں اور پاکستانی ٹیم یکم جولائی کو دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ ہو گی۔انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) حکام کے درمیان ٹیلی فونک کانفرنس جس میں دورہ انگلینڈ کے حوالے سے گفتگو مثبت رہی۔پی سی بی نے انگلینڈ روانگی سے متعلق اپنی

سفارشات ای سی بی کو پیش کردی ہیں اور پی سی بی پرامید ہے کہ رواں ہفتے کے آخری میں ای سی بی سے انتظامات پر مکمل جواب موصول ہو جائے گا۔دورے کیلئے پاکستانی ٹیم کی یکم جولائی کو انگلینڈ روانگی کا امکان ہے اور انگلینڈ سے چارٹرڈ طیارہ پاکستان آکر ٹیم کو واپس انگلینڈ لے کر جائے گا۔پاکستان ٹیم کی لاہور یا اسلام آباد سے انگلینڈ روانہ ہونے کا امکان ہے اور قومی ٹیم کا ابتدائی قرنطینہ اور ٹریننگ ڈربی شائر میں ہونے کا امکان ہے۔انگلینڈ روانگی سے قبل کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا اور روانگی سے قبل کھلاڑیوں کو صحت کی احتیاطی تدابیر پر مکمل بریفنگ دی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز کھیلے گی۔دوسرے کے حتمی شیڈول کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا لیکن پہلا ٹیسٹ میچ ممکنہ طور پر پانچ سے 9اگست تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جس کے اگلے دونوں ٹیسٹ میچ ساؤتھ ہیمپٹن میں 13 سے 17 اگست اور 21 سے 25اگست تک ہونے کا امکان ہے۔ٹی20 سیریز کے میچز 28 اور 30 اگست کے ساتھ ساتھ یکم ستمبر کو مانچسٹر میں ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…